ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ریڈی میڈ اور بیکری اشیاء کی تربیت گاہ : نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنی ہنر مندی کا استعمال کریں

بھٹکل میں ریڈی میڈ اور بیکری اشیاء کی تربیت گاہ : نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنی ہنر مندی کا استعمال کریں

Tue, 09 Apr 2019 19:23:09    S.O. News Service

بھٹکل:09؍اپریل(ایس او نیوز)آج کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو اپنی ہنر مندی اور مہارت کو استعمال کرتےہوئے خود مختار زندگی گزارنے کی راہ پر چلنے کی ڈاکٹر سریش نایک نے اپیل کی۔

وہ یہاں بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے روٹری اسکل سنٹر کی طرف سے ریڈی میڈ کپڑوں اور بیکری اشیاء کی تربیتی کیمپ کے اختتامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ پروگرام میں دی نیو انگلش ہائی اسکول کے صدرمدرس کے ایم نائک موجود تھے۔ دی نیو  انگلش پی یو کالج کے پرنسپال اور روٹری اسکل سنٹر کے ڈائرکٹر وریندر شانبھاگ نے استقبال کیا۔ کنڑا لکچرر رام چندر بھٹ نے نظامت کرتےہوئے شکریہ اداکیا۔ ریڈی میڈکپڑوں   کے کوچر ریشما نائک اور بیکری کے کوچر منجولا شیٹھ بھی موجود تھیں۔


Share: